پاکستان میں ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا،مرکزی رویت ہلال کمیٹی

پاکستان میںماہ ذیقعد کا چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں کل 21 مئی اتوار کو 30 شوال جبکہ 22 مئی سوموارکو یکم ذیقعد 1444ھ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ماہ ذیقعد 1444ھ کا چاند دیکھنے کیلئے لاہور، اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں منعقدہ زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ریجنل ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات، سپارکوکے ذمہ داروں نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلا کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے پریس کانفرنس میں ملک بھر میں ذیقعد کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/gCtDdbI

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...