پی آئی اے کاایک اورمیزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہوگیا

قومی ایئرلائنز کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہو گیا ۔ لاہورسےٹورنٹوکی پروازپرتعینات منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈجمعرات کوٹورنٹوپہنچاتھا ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کاایک اورفضائی میزبان کینیڈامیں مبینہ طورپرلاپتہ ہوگیا، منتظرمہدی نامی فلائٹ اسٹیورڈلاہورسےٹورنٹوکی پروازپرتعینات تھا ،اورجمعرات کوٹورنٹو پہنچاتھا۔

لاپتہ فضائی میزبان نےجمعہ کوٹورنٹوسےلاہورکی پروازنمبر798پرفرائض انجام دینےتھے،پروازکیلئےمذکورہ فضائی میزبان نےہوٹل میں دیگرعملے کیساتھ رپورٹ نہیں کی ۔

خیال رہے کہ منتظرمہدی سےقبل بھی4خاتون اورمرد فضائی میزبان مبینہ طورپرسلپ ہوچکےہیں جبکہ انہوں نےوطن واپسی پرکارروائی کیلئےایف آئی اےکوکوائف بھی فراہم نہیں کئےگئے۔

واضح رہے کہ پہلےسےلاپتہ ہونیوالےفضائی میزبانوں کی پاکستانی شہریت ختم نہیں کرائی گئی،دیگرممالک کی فضائی کمپنیوں کےلاپتہ میزبانوں کی شہریت فوری طورپرمنسوخ کی جاتی ہے ،مبینہ طور پر سلپ ہونے والے اپنے قومی شناختی کارڈز کی تجدید بھی با آسانی کرا لیتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/febKcnL

No comments:

Post a Comment

Main Post

Taliban releases detained US citizen Faye Hall

The US's former envoy to Kabul said that Ms Hall is now in the care of Qatari officials and would "soon be heading home". fr...