بشریٰ بی بی کو عدالت آنے دیں اپنی چوری کا جواب دینا ہوگا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حوالے سے کہا ہے کہ عدالت جب جائیں گی تو چوریوں کا جواب دینا پڑے گا۔

بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر کو عوامی تقریر کے دوران عمران خان کے خلاف ہتک آمیز، جھوٹے، فضول اور تہمت آمیز الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا۔

ایڈووکیٹ فرید کے ذریعے بھیجے گئے نوٹس میں مریم نواز کی جانب سے یکم مئی کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے کنونشن میں دی گئی تقریر کا ذکر ہے۔

اس نوٹس کے بعد مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ نوٹس مریم نواز کو نہیں باپردہ خاتون اپنے کارناموں کے جواب عدالت میں جا کر دے، سب کیسز عدالت میں ہیں۔ لیگی نائب صدر نے تم سب بہروپیوں کو بے نقاب کیا ہے، با پردہ خاتون گھر تک نہیں بلکہ گھڑیاں پانچ کیرٹ کے ہیرے، زمینیوں کی چوریوں اور سیاسی مخالفین کو غداری سےلنک کرنے تک محدود رہی اور آج کل لوگوں کے گھروں کی بالٹیاں۔

اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ چلیں اسی بہانے عدالت تو جائیں گے، جائیں گے تو اپنی ہی چوریاں کھلیں گی اور جواب دینا پڑے گا جس کے ثبوت اپنی ہی آواز میں موجود ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/N8GPVid

No comments:

Post a Comment

Main Post

US sanctions Chinese firms behind Russian drones, as Zelensky calls for 'pressure'

The US Treasury announces the move after the Ukrainian president called out China's involvement in Russian arms. from BBC News https:/...