آرمی ہیڈ کوارٹرز حملہ کیس میں ملوث میونسپل کارپوریشن کے 3 ملازمین برطرف کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات راولپنڈی میونسپل کارپوریشن نے جی ایچ کیو حملے میں ملوث اپنے تین ملازمین کو فوری طور پر نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ ملازمین کی شرپسندوں سے ساتھ موجودگی کی فوٹیجز موجود تھیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پر برطرف ہونے والوں میں راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے ملازمین ہارون، شاہد رضا اور ادریس شامل ہیں۔
جی ایچ کیو میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والےادریس فنانس ڈیپارٹمنٹ جبکہ شاہد رضا اور ادریس جونیئرعہدوں پر تھے، ان ملازمین کو فوٹیج میں شرپسندوں کے ساتھ موجودگی کے باعث برطرف کیا گیاہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/goTAw2h
No comments:
Post a Comment