ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں

ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں ، ’’کوبرا گولڈ 2023 ’‘ کا آغاز ہوگیا ہے۔ تھائی لینڈ میں شروع ہونے والی ان فوجی مشقوں میں 30 ممالک کے 7 ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

مشقوں کے انعقاد کے لیے تھائی لینڈ مشقوں میں شریک پاکستان، امریکا، اسرائیل، جرمنی، سوئیدڈن سمیت دیگر درجنوں ممالک کے 7 ہزار سے زیادہ فوجیوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے انڈو پیسیفک فرنٹ کے کمانڈر جنرل جان اکیلینو نے بتایا کہ کوویڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے اس مشق کو معطل کرنے کے بعد، اس سال کی مشقیں تقریباً 6000 امریکی فوجیوں اور دوسرے ممالک کے ایک ہزار سے زائد فوجیوں کی موجودگی میں منعقد کی جارہی ہیں۔

پاک چین فضائیہ مشقیں ’’شاہین سکس

امریکی جنرل نے مزید کہا کہ 10 مارچ تک جاری رہنے والی یہ مشترکہ مشقیں ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مشترکا ردعمل ایک کھلے اور آزاد خطے کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا تاکہ تمام ممالک امن، استحکام اور خودمختاری کو برقرار رکھ سکیں۔

روس کے فوجی تربیتی مرکز پر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک

بینکاک میں امریکی سفارت خانے نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کی مشقوں میں پہلی بار خلائی مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا جس کا مقصد فوجی کارروائیوں پر شمسی طوفان کے اثرات کو سمجھنا ہے۔

پاکستانی جنگی طیارے جے ایف 17 اور ایف 16 سعودی عرب پہنچ گئے

رپورٹ کے مطابق ان فوجی مشقوں میں تھائی لینڈ، امریکا اور جاپان کی فوجی اور سویلین خلائی ایجنسیاں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسے ممالک موجود ہیں تاہم انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، ہندوستان اور آسٹریلیا بھی شریک ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/fY3aukO

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...