عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونےکی اجازت دی جائے، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس کو خط

تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیشی کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل اسدعمر کےجانب سے لکھ گئے مشترکا خط میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جان کو لاحق خطرے کے پیش نظر عمران خان کو عدالتوں میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونے کی اجازت دی جائے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہے۔ اطلاعات ہیں کہ عمران خان پر عدالتوں میں پیشوں کے دوران قاتلانہ حملہ کیا جاسکتا ہے۔

خط کے متن کے مطابق عمران خان کو اقتدار سے سازش کے تحت ہٹانے کے بعد متعدد جھوٹے مقدمے درج کیے گئے، عمران خان پر وزیرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا، جس میں وہ شدید طرح زخمی ہوئے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ خدشہ ہے کہ مناسب سکیورٹی انتظامات نہ ہوئے تو عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے کیونکہ ماضی میں پاکستان متعدد سیاسی لیڈران پر حملوں اور انکی شہادتوں کے مناظردیکھ چکا ہے۔

خط کے مطابق عمران خان کیخلاف مقدمات بنانے کا مقصد ان پر دوبارہ حملے کا ماحول بنانا ہے، عمران خان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں، انکو مناسب سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان کوبذریعہ ویڈیو لنک پیش ہونیکی اجازت دی جائے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/c6af4XG

No comments:

Post a Comment

Main Post

Abductions spark fears of a return to Kenya's dark past

"I was scared he had come to beat me or finish me off," a government critic tells the BBC about his ordeal. from BBC News https:...