ڈیرہ اسماعیل خان، دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( Dera Ismail Khan ) کی تحصیل کلاچی کے علاقے میں دہشت گردوں ( Taliban ) کے چیک پوسٹ حملے میں اہل زخمی ہوگیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ہفتہ 4 مارچ کی رات روہڑی چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملک دشمنوں کے حملے کا بھر پور جواب دیا۔

تحصیل کلاچی کی پولیس چیک پوسٹ روہڑی پر دہشتگردوں نے راکٹ رانچروں سے حملہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گردوں کی گولی لگنے سے پولیس کانسٹیبل احسان اللہ زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا گیا۔

پولیس کے بھرپور جواب اور جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کے بعد دہشت گرد بھاگ نکلے۔ دہشت گردوں کی جانب سے تین راکٹ لانچر فائر کئے گئے۔ دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔

واضح رہے کہ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی ایک بہت دور افتادہ علاقہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/CjN0t6p

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...