نماز نہ پڑھنے پر باپ نے بیٹے کو سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کردیا

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں باپ نے نماز نہ پڑھنے پر نوجوان بیٹے کو سر پر ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 11 میں رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر سے 24 سالہ محمد سہیل ولد سعید احمد کی لاش برآمد ہوئی، جسے پوسٹ مارٹم کیلئے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے اے ایس پی شاہراہ فیصل ظفر صدیق چھانگا نے بتایا کہ میڈیکولیگل افسر کی رپورٹ کے مطابق مقتول کو لاش کی برآمدگی سے کچھ دیر قبل ہی قتل کیا گیا، جس پر پولیس ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ روانہ کیا گیا۔

عینی شاہدین اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونیوالے شواہد کی روشنی میں شاہراہ فیصل پولیس نے مقتول کے والد حاجی محمد سعید کو گرفتار کرلیا۔

اے ایس پی کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے ہی اپنے بیٹے کا قتل کیا تھا۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں ملزم حاجی محمد سعید نے بتایا کہ اس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں اور مقتول محمد سہیل اس کی پہلی بیوی سے بیٹا ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنے تمام بچوں کو نماز کی بروقت ادائیگی کی تنبیہ کر رکھی اور تمام بچے وقت پر باقاعدگی سے نماز ادا کرتے ہیں لیکن سہیل اکثر نماز ادا نہیں کرتا تھا، جس پر اسے کئی دفعہ وارننگ دی مگر وہ نہیں سدھرا۔

ملزم نے بتایا کہ بدھ کے روز صبح جب وہ نماز فجر ادا کرکے گھر آیا تو اس نے دیکھا کہ مقتول سو رہا ہے، جس پر اسے غصہ آگیا اور اس نے طیش میں آکر اپنے بیٹے کے سر پر ہتھوڑے سے وار کئے اور پھر چھری کے پہ در پہ وار کرکے اسے قتل کر دیا۔

اے ایس پی کے مطابق پولیس نے ملزم کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا ہتھوڑا اور چھری برآمد کرلی ہے۔ واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیا گیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/YzrZgKc

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...