ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کے حیدر علی کی غلطی کی وجہ سے شاندار بیٹنگ کرنے والے جیمز ونس 75 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیدر علی کو نشانے پر رکھ لیا۔
ملتان میں کھیلے گئے پی ایس ایل میچ میں جیمز ونس نے 20 گیندوں پر ایونٹ کی تیز ترین نصف سنچری اسکور کی جب وہ 75 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو کور پر شاٹ کھیلا اور سنگل لینے کیلئے دوڑے تاہم حیدر علی خودغرضی کی بھینٹ چڑھ گئے۔
کراچی کنگز مڈل آرڈر بیٹر رنز لینے کیلئے کریز سے باہر نکلے تاہم جیمز ونس کو آدھی کریز سے واپس جانے کیلئے کہا، اتنی دیر میں فیلڈر گیند وکٹ کیپر کی جانب تھرو کر چکا تھا، ان کی غلطی کی وجہ سے کراچی کنگز کے سیٹ بیٹر جیمز ونس رن آؤٹ ہوگئے۔
ماہرین کی جانب سے جیمز ونس کے آؤٹ ہونے کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جارہا ہے، اس واقعے کے بعد حیدر علی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے اور ان کیخلاف سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز گردش کرنے لگیں۔
لاہوری گائے نے ایک انتہائی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حیدر علی کی ملتان سلطان کے ڈریسنگ روم میں انٹری۔
لاہوری گائے نے عمران خان کی ایک ویڈیو کو حیدر علی کی صورتحال کے ساتھ جوڑا ہے۔
اسد قاسم ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ وسیم اکرم اور ونس آج رات حیدر علی کے ساتھ۔
ایک اور صارفین نے وسیم اکرم کی تازہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کافی غصے میں نظر آرہے ہیں، وہ اپنی ٹیم کی شکست پر غصہ اسٹیڈیم کی چیئرز پر نکالتے ہیں۔
اوسم وائنز نامی صارف نے بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کی تصویر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جس پر لکھا تھا ’’یہ ہمارا لڑکا نہیں ہے‘‘۔ایک ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ جیمز ونس آج کا میچ 17ویں اوور میں ختم کردیتا، حیدر علی نے پی ایس ایل کی ایک شاندار اننگز برباد کردی۔
محمد فیضان نے حیدر علی کی واپس جاتے ہوئے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’حیدر علی ملتان سلطانز کیلئے شاندار اننگز کھیلنے کے بعد واپس جارہے ہیں‘‘۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8FGbpNw
No comments:
Post a Comment