ثانیہ مرزا کا 20 سالہ شاندار کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا

بھارت کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا ٹینس کیریئر شکست کے ساتھ اختتام کو پہنچ گیا، اپنے آخری ٹورنامنٹ دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔

کچھ روز قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 36 سالہ ثانیہ مرزا نے کہا تھا کہ دبئی چیمپئن شپ ان کا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔

دبئی چیمپئن شپ کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا امریکی ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ڈبلز ایونٹ میں شریک ہوئیں، انہیں روسی جوڑی نے اسٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 0-6 سے ہرادیا۔

اس شکست کے ساتھ ثانیہ مرزا کا 20 سالہ ٹینس کیریئر اختتام کو پہنچ گیا، بھارتی ٹینس اسٹار نے 2003ء میں پروفیشنل ٹینس کا آغاز کیا تھا اور 6 گرینڈ سلیم ٹرافیز اپنے نام کیں۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستان کے اسٹار کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ہیں، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/S5qsodj

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...