بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 4 سال مکمل

پاکستانی شاہینوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 4 سال مکمل ہو گئے۔

26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس روز بھارتی طیارے بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کردیا۔

پاکستان نے دشمن کو رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا اعلان کیا اور بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ ہڑبونگ میں بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی تباہ کردیا۔

پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا اور دوسرے کا پاکستان کی حدود میں۔

پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھینندن کو کشمیریوں نے گھیر لیا، وہ ابھی نندن کی طبیعت ٹھیک ہی کررہے تھے کہ پاک فوج کے جوان بھی وہاں آپہنچے۔

ونگ کمانڈر ابھیندن کو تو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کی تحت ساٹھ گھنٹے میں رہا کرکے واپس بھیج دیا لیکن پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔

27 فروری کا دن مکار دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کہیں بھی اور کبھی بھی منہ توڑ سرپرائز دینا خوب جانتی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ftL8QMb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...