حسن علی نے جنریٹر چلانا کیوں چھوڑ دیا ؟ شاداب نے بتادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کہتے ہیں کہ بجلی مہنگی ہونے کی وجہ سے حسن علی نے جنریٹر چلانا چھوڑ دیا ہے۔

لاہور میں سماء کو خصوصی انٹرویو کے دوران شاداب خان نے کہا کہ پچھلے سال ہمارا ٹاپ آرڈر فارم میں تھا لیکن پریشر میچز میں ہم اچھا پرفارم نہیں کرسکے۔

شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا کمبی نیشن بہترین ہے، اعظم خان پی ایس ایل کے پچھلے سیزن میں اچھا کھیلا اور اس مرتبہ بھی بہترین رہا، اعظم خان کو جب ٹیم میں شامل نہیں بھی کیا تھا اس سے پہلے فون کرکے کہا تھا کہ ہماری طرف سے کھیلو۔

بابر اعظم سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ مجھے حیرانگی ہوتی ہے جب دنیا کے بڑے کھلاڑی اور لیڈر کپتان پر تنقید ہوتی ہے، پاکستان کا سب سے بڑا کھلاڑی بابر اعظم ہے۔

اسٹار بولر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم ایک ہیرا ہے ہم اس کے ساتھ زیادتی کررہے ہیں، اسے ہم بہت پریشر میں ڈال رہے ہیں، پوری دنیا میں بابر کو عزت ملتی ہے ہمیں بھی اسے عزت دینی چاہیے۔

روٹی گینگ ٹوٹنے پر شاداب خان نے کہا کہ فہیم اشرف کو ہم بتارہے ہیں کہ شادی شدہ اور کنوارے میں کیا فرق ہوتا ہے؟ اسے ہم نے اس لئے اکیلا رکھا ہوا ہے تاکہ وہ شادی کرلے۔

حسن علی سے متعلق شاداب خان نے بتایا کہ حسن علی وکٹیں لینے کے بعد جنریٹر نہیں چلاتا کیوں کہ بجلی بہت مہنگی ہوگئی ہے، وہ حسن علی سولر والی سیلبریشن بھی نہیں کرسکتا کیونکہ ڈالر کی وجہ سے وہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/clnQV23

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...