انتخابات از خود نوٹس؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ آج سماعت کرے گا

سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ آج پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے از خود نوٹس پر سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہے۔

وفاق،صدر، گورنر کے پی اور پنجاب کو نوٹسز

از خود نوٹس کی سماعت کی وجہ سے لارجر بینچ میں شامل تمام ججز کے صبح ساڑھے 11 بجے کے بعد تمام بینچز منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کراچی رجسٹری میں بھی اہم مقدمات کی سماعت کرنا تھی لیکن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بھی کراچی رجسٹری میں تمام مقدمات کی سماعتیں منسوخ کر دی ہیں۔

ازخود نوٹس میرا دائرہ اختیار ہے

2 فاضل جج صاحبان پر اعتراض

پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی (ف) نے لارجر بینچ میں شامل 2 جج صاحبان جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی پر اعتراض کردیا ہے، اس حوالے سے ایک متفرق درخواست بھی دائر کی جاچکی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/eaW5FLY

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...