مسلم لیگ ن نے ناراض رکن پنجاب اسمبلی کو منالیا

مسلم لیگ ن کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے ن لیگ میں واپسی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں فیصلہ کیا۔

شکر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں عطاء تارڑ بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق غیاث الدین مسلم لیگ ن سے ناراضگی کے بعد پارٹی پالیسی کیخلاف بولتے اور پی ٹی آئی حکومت کی بینچوں پر جاکر بیٹھتے رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو بڑے بڑے فنڈز ملنے کی اطلاعات کے بعد غیاث الدین نے بھی واپسی کی راہ لی ہے۔

غیاث الدین نے جلیل شرقپوری اور فیصل نیازی کے ساتھ پارٹی سے بغاوت اختیار کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/rmJ9RDz

No comments:

Post a Comment

Main Post

'Are you aware of truce reports?' - BBC's Laura Kuenssberg asks Zelensky

Ukrainian President Zelensky tells the BBC he is "aware of everything" after European summit in London. from BBC News https://if...