کراچی اور حیدر آباد میں حلقہ بندیوں کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردی، احتجاج 11 جنوری کو ہوگا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں حلقہ بندیوں پر تحفظات دور نہ ہونے پر 9 جنوری کو احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
ایم کیو ایم پاکستان نے احتجاج کی تاریخ تبدیل کردیا اب احتجاج 11 جنوری کو صوبائی الیکشن کمیشن آفس کے باہر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کل (اتوار کو) ڈاکٹر خالد فاروق ستار سے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے جس میں انہیں ساتھیوں سمیت احتجاج میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سماء کے پروگرام ’’دو ٹوک‘‘ میں کرن ناز سے گفتگو کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماء آفاق احمد کا کہنا ہے کہ وفاق کو ایم کیو ایم کے ووٹوں کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم کو حلقہ بندیوں کا مسئلہ وفاق کے سامنے رکھنا چاہئے اگر وفاق مداخلت نہیں کرتا تو متحدہ کو الگ ہوجانا چاہئے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/42LwAec
No comments:
Post a Comment