شاہد آفریدی کے گھر پر قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کی عبوری سلیکشن کمیٹی کے سربراہ شاہد آفریدی نے پاکستانی اسکواڈ کے اعزاز میں اپنے گھر پر عشائیہ کا اہتمام کیا ہے۔

عشائیہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان، فخر زمان، نسیم شاہ سمیت ٹیسٹ اور ون ڈے اسکواڈ کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی اور ان کے ہونے والے داماد شاہین شاہ آفریدی نے خود گیٹ پر کھڑے ہوکر قومی کرکٹرز اور آفیشلز کا استقبال کیا۔

عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی اس ڈنر میں ہوم ٹیسٹ سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی تعریف اور حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ قیمتی ٹپس بھی شیئر کریں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی جو انجری کے باعث کسی بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں، اُنہیں اس عشائیہ میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ لیجنڈ اسکواش پلیئر جہانگیر خان بھی اس عشائیہ میں شریک ہوں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/J4ZVK3j

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH