سیلاب کی تباہ کاریاں: مشکل کی گھڑی میں پاکستان امداد کا منتظر ہے، شہباز شریف / گوتریس

وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی عالمی امداد پر زور دیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالر کا نقصان اور 33 ملین (3 کروڑ 30 لاکھ) افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کاپ 27 میں شرکت کیلئے مصر میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ’’موسمیاتی تبدیلی اور کمزور کمیونٹیز کا استحکام“ پر گول میز کانفرنس سے خطاب کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا بوجھ برابری کی بنیاد پر نہیں بلکہ منصفانہ تقسیم پر ہونا چاہئے، موسمیاتی تبدیلیوں سے نہ نمٹا گیا تو 2050ء تک 216 ملین افراد بے گھر ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے، جبکہ معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے 4410 ملین ایکڑ زرعی اراضی کو نقصان پہنچا، تقریباً 40 لاکھ بچوں کو صحت کی سہولیات تک رسائی نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے سیلاب کے بعد پاکستان کا دورہ کیا اور سیلاب کے اثرات کا جائزہ لیا، تعاون کرنے پر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور دیگر اداروں کے مشکور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان سیلاب سے زیادہ متاثر ہوا، سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے امداد کے منتظر ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں، سیلاب سے بڑے پیمانے پر سڑکیں تباہ ہوئیں۔

سیکرٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی مدد کرے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان امداد کا منتظر ہے، پاکستان کو مشکل سے نکالنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے لوگوں کے روزگار سمیت سب کچھ تباہ ہوگیا، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کو قرضوں میں چھوٹ دیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Jzgwqko

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...