تحریک انصاف نے عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کو مسترد کر دیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملے کا مقدمہ 4 روز بعد تھانہ سٹی وزیرآباد میں درج کرلیا گیا ہے تاہم پی ٹی آئی نے ایف آئی آر کو مسترد کر دیا۔

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف اپنا مؤقف دے چکی ہے اگر ایف آئی آر میں شہباز شریف، رانا ثنااللہ سمیت تینوں نام شامل ہیں تو یہ ایف آئی آر قانونی ہے بصورت دیگر تحریک انصاف کو قبول نہیں۔

ٹویٹر پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر مذکورہ ناموں کے بغیر ایف آئی آر درج ہوئی ہے تو ہمارے نزدیک یہ ایف آئی آر کاغذ کا بے وقعت ٹکڑا ہو گی۔

دوسری جانب رہنما تحریک انصاف زلفی بخاری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ہم ایف آئی آر کو ریجیکٹ کرتے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dY2JGng

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...