کوئٹہ میں پاکستان تحریکا نصاف کی خاتون کارکن نرگس مینگل کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق سابق شوہر نے قتل کا اعتراف جرم بھی کرلیا۔
کوئٹہ میں ایس پی صدر ڈویژن ندیم عالم اور ایس پی سریاب ڈویژن محمد شعیب مسعود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نرگس مینگل کو رواں سال 20 اگست کو سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔
مقتولہ کے بھائی نے سابق بہنوئی عطاء اللہ کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا، واقعے کے بعد سے ملزم روپوش تھا، جسے عدالت نے اشتہاری بھی قرار دیا تھا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عطاء اللہ کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال مقتولہ کے 3 بچوں کو بھی گھر میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا، واقعے میں ایک بچی شدید زخمی بھی ہوئی تھی۔
ایس پی ندیدم عالم نے مزید بتایا کہ ملزم عطاء اللہ نے سریاب روڈ پر زہرہ نامی خاتون پر بھی فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے، خاتون معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہی تھی، ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YDvhzxU
No comments:
Post a Comment