وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان ماہر امراض قلب سے معمول کے چیک اپ کیلئے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) میں داخل ہوگئے۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کو جمعہ کے روز اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے معمول کا چیک اپ کرایا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا راولپنڈی کے اسپتال میں امراض قلب کے ڈاکٹرز نے طبی معائنہ کیا
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اے ایف آئی سی سے جاری اپنے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے اور ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک اپ و پروسیجر کیلئے اسپتال آیا تھا، تصویروں سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ روبہ صحت ہوں انشاء اللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا، اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں، اتوار تک گھر آجاؤں گا۔
رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے، کافی عرصہ پہلے میری 2004ء میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک اپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کیلئے اے ایف آئی سی گئے، وفاقی وزیر داخلہ کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/6Fv4m5h
No comments:
Post a Comment