نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کردیا گیا

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کیلئے نیشنل بینک آف پاکستان سے معاہدہ کرلیا، جس پر چیئرمین پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ اور این بی پی کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی نے دستخط کئے۔

پانچ سالہ معاہدے کے تحت نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کا نام نیشنل بینک کرکٹ ارینا رکھ دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ قومی بینک کا پی سی بی کے ساتھ جڑنا ایک اعزاز ہے، اسٹیڈیمز مارکیٹنگ کا ایک شاندار طریقہ ہیں اور دنیا بھر میں اس کو اہمیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کرکٹ کا گڑھ ہے، نیشنل اسٹیڈیم پاکستان کرکٹ کی ایک تاریخ ہے۔

سی ای او نیشنل بینک نے اس موقع پر کہا کہ یہ ہماری بورڈ کے ساتھ پارٹنر شپ کی شروعات ہے، قومی ادارے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم کے رائٹس لینا اعزاز ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LpVkZqb

No comments:

Post a Comment

Main Post

Elon Musk and Tim Cook among CEOs expected to accompany Trump on China trip

A total of 17 US executives are set to join the president on his visit, where he will meet his Chinese counterpart Xi Jinping. from BBC Ne...