سی ڈی ڈبلیو پی نے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دے دی

سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 38 .292 ارب روپے کی لاگت سے کراچی سرکلر ریلوے کی منظوری دے دی ہے۔

منصوبہ کراچی میں سڑکوں کے نیٹ ورک، پبلک ٹرانسپورٹ سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک مینجمنٹ سمیت ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کے سی آر شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی موجودہ سہولیات میں اضافہ کرے گی جو بڑی بسوں کی رسد میں کمی کی وجہ سے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کم پڑگئی ہیں۔

حکام کے مطابق آبادی اور شہری علاقوں میں توسیع کے پیش نطر منصوبے کا بنیادی مقصد کراچی کو قابل اعتماد، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کرنا ہے۔

اعلامیے کے مطا بق منصوبے میں 43 کلومیٹر کے ڈوئل ٹریک اربن ریل ماس ٹرانزٹ سسٹم کی تعمیر 4 سال کی مدت میں متوقع ہے۔ منصوبے یومیہ 4 لاکھ 57 ہزار مسافر سفر کرسکیں گے مستقبل میں 10 لاکھ یومیہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

حکام کے مطابق یہ منصوبہ الیکٹرک ٹرینوں کا استعمال کرے گا اور ہفتے میں 7 دن اور دن میں 17 گھنٹے کام کرے گا۔

منصوبے کے تحت شہر کے گنجان آباد علاقے کو کوریڈور کے ساتھ ساتھ 30 اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ منصوبے کے معاشی فوائد گاڑیوں کے چلانے کے اخراجات، ماحولیاتی تحفظ، حادثات اور وقت کی بچت، صنفی مساوات کو فروغ دینے میں شراکت، اور ٹیکس کے پھیلاؤ کے اثرات کے لحاظ سے غیر معمولی ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/aQFyWUu

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH