’’تیر کا نشان فتح کا نشان شاباش جیالو شاباش‘‘

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر علی موسٰی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد دی ہے۔

گزشتہ روز قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوئے تھے، جن میں سے 6 پر تحریک انصاف جب کہ 2 پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کی لیکن مسلم لیگ (ن) اپنے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں ننکانہ صاحب اور فیصل آباد میں بھی کام یاب نہ ہوسکی۔

قومی اسمبلی کی 2 نشستوں این اے 157 ملتان اور این اے 237 کراچی پر ضمنی انتخاب میں کامیابی پر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان، شاباش جیالو شاباش، ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول کا منشور ہے۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے،عوام کے قدموں میں سیاسی جنت ہے اور قائد عوام (ذوالفقار علی بھٹو) کا فرمان مشعل راہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RhN9YKa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...