وزیراعظم اور فضل الرحمان کا دھمکیوں سے مرعوب نہ ہونے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کسی کی دھمکی سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اکتوبر میں ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا، انہوں نے ضمنی انتخابات میں 7 میں سے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

ضمنی الیکشن کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں نے ایک بار پھر پی ٹی آئی سربراہ کی جانب سے الیکشن کے مطالبے کو مسترد کردیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ملاقات کے عوران کہنا تھا کہ کسی کو جتھے کی صورت میں اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے۔

دونوں رہنماؤں کے دوران ملاقات میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت اور پی ڈی ایم کی شکست کی وجوہات پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو ٹیلی فون کرکے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی کی جیت پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم نے علی موسیٰ گیلانی سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی اور کہا کہ ملتان کے عوام نے ایک بار پھر گیلانی خاندان پر اعتماد کا اظہار کیا، علی موسیٰ گیلانی کی جیت پی ڈی ایم کی مشترکہ جیت ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/MD3pkFH

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH