مہنگائی کیسے کم ہوگی؟ اسحاق ڈار نے فارمولہ بتادیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست کے بجائے ریاست بچانے کا فیصلہ کیا جس کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑرہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو دیئے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام قرضے بروقت ادا کرے گا، اس حوالے سے اپنے حالیہ دورۂ امریکا میں ہم نے آئی ایم ایف کی غلط فہمی دور کر دی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ بنیادی مسائل پرہے جس میں پاکستانی کرنسی کی قیمت کو مستحکم کرنا اولین مقصد ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا ڈالر کی حقیقی قدر 200 روپے سے نیچے بنتی ہے، پاکستان میں ڈالر کی قدر مستحکم کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے بات کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈالر کی قیمت پر سٹے بازی کرنے والے افراد ، بینکوں اور کاروباری اداروں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی تاریخی مہنگائى کی اصل وجہ درآمد کی جانے والی بنیادی چیزوں کی عالمی منڈی میں زیادہ قیمتیں ہیں۔ اگر ہم ڈالر کی قیمت کو اس کی اصل قدر پر لے آئے تو مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت (پی ٹی آئی) کی بدترین حکمرانی کی وجہ سے پاکستان ویسے ہی تباہی کی جانب جارہی تھی۔ ایسی صورت حال میں اس وقت کی اپوزیشن نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچانے کا فیصلہ کیا جس کی قیمت ہمیں ادا کرنا پڑرہی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/OIHAhj2

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH