ضمنی انتخاب ہارنے کے بعد شاہ محمود قریشی کا بیان

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اتوار کے روز قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے ایک ملتان کی این اے 157 بھی تھی جو کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے کے استعفے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

این اے 157 کے ضمنی انتخاب میں شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کے مد مقابل علی موسیٰ گیلانی تھے۔ علی موسیٰ گیلانی نے مہر بانو قریشی کو 25 ہزار 186 ووٹوں سے ہرایا ہے۔

ضمنی انتخاب میں ناکامی کے بعد اپنی ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملتان کے عظیم شہریوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے 13 جماعتی گٹھ جوڑ کے خلاف تحریک انصاف کا ساتھ دیا۔ مہربانو قریشی نے دلیری سے مقابلہ کیا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انشاء الله ہم آنے والے عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے جیت تحریکِ انصاف کے نام کریں گے۔

اپنی ایک اور ٹوئٹ میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں عمران خان کو ضمنی انتخابات میں واضح کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سب کو پیغام دے دیا ہے کہ وہ کہاں کھڑے ہیں۔ یہ جیت تحریکِ انصاف کی نہیں بلکہ 22 کروڑ پاکستانیوں کی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/w4eQbaS

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...