ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز تک فراہم کرنیکا اعلان

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ڈھائی ارب ڈالر تک فلڈ ریلیف سپورٹ فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ ژی نے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پاکستان کنٹری پارٹنرشپ 25-2021 پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے پاکستان میں پائیدار ترقی کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار کو سراہا اور سیلاب سے پاکستانی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات سے بھی آگاہ کیا۔

اے ڈی بی کےکنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پراظہار افسوس کیا اور سماجی تحفظ، خوراک اور توانائی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔

اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر سے 2 ارب 50 کروڑ ڈالر تک فلڈ ریلیف سپورٹ فراہم کرے گا۔ڈیڑھ ارب ڈالر کی منظوری اسی ماہ متوقع ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Bvj6GON

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...