تحریک انصاف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس سے خطاب کے بائیکاٹ فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان نے پارٹی کے سینیٹرزکو اسمبلی ہال میں جانے سے روک دیا۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی ارکان کو آگاہ کر دیا۔ تحریک انصاف کاکوئی سینیٹرمشترکہ اجلاس میں نہیں جائے گا۔
واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 6 اکتوبر بروز جمعرات شام پانچ بجے طلب کر لیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54، ایک، اور 56، تین، کے تحت طلب کیا گیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/prKixHc
No comments:
Post a Comment