ریکوڈک پراجیکٹ: صدرمملکت نے ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دیدی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر ریکوڈک پراجیکٹ میں آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دے دی۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ سے رائے مانگی گئی ہے کہ کیا سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ وفاق اور حکومت بلوچستان کو معاہدوں میں داخل ہونے سے روکتا ہے؟ کیا آئین، قوانین یا عوامی پالیسی معاہدوں کی صداقت پراثر انداز ہوتا ہے؟ مجوزہ غیرملکی سرمایہ کاری میں (تحفظ اور فروغ) بل 2022 کا نفاذ آئینی ہوگا۔

اس سے قبل وزیر خزانہ اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی نے مارچ 2022 میں ریکوڈک پروجیکٹ کے تصفیہ اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیا تھا۔

وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے درج ذیل سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/9k1HGTF

No comments:

Post a Comment

Main Post

Three children drown every day in India's wetlands. But mothers are fighting back

Mothers in the harsh Sundarbans delta are battling the rising tide of child drownings. from BBC News https://ift.tt/h1jnTqH