ارشدیپ کی وجہ سے لاکھوں بھارتی آج رات سکون سے سو نہیں پائیں گے، سوشل میڈیا صارفین

بھارت کے خلاف میچ کے دوران اہم ترین موڑ پر آصف علی کا کیچ چھوڑنے والے ارشدیپ سنگھ کو سوشل میڈیا پر پاکستان کی طرف سے مین آف میچ قرار دیا جارہا ہے۔

19ویں اوورز میں ارشدیپ سنگھ نے آصف علی کا انتہائی آسان کیچ چھوڑ دیا جس پر کپتان روہت شرما بھی کافی غصے میں نظر آئے۔

گو کہ ارشدیپ نے آخری اوور میں کافی اچھی بولنگ کی لیکن نوجوان بالر سے متعلق سوشل میڈیا پر سے متعلق مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما مزمل اسلم نے کہا کہ ارشدیپ پاکستان کی طرف سے مین آف دی میچ ہیں۔

موہت گلاٹی نامی ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ اس ارشدیپ کو ہمیشہ کے لیے ٹیم سے باہر کر دو۔

جسٹ انادھر گائے ایک تصویر کے ساتھ لکھا کہ ہر ہندوستانی کو ارشدیپ سنگھ جب اس نے کیچ ڈراپ کیا۔ تصویر پر لکھا تھا ‘تمہاری اس ایک غلطی سے کتنا تماشا ہوگیا اس کا اندازہ ہے تمہیں؟’

جادو نامی ہینڈل نے گینگ آس واسع پور کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میرے لڑکے ارشدیپ کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

جناح ری بورن نے لکھا کہ ارشدیپ کا فخر زمان کے سخت مقابلہ ہے۔

سوربھ سنگھ نے لکھا کہ ارشدیپ ٹیم انڈیا کے حسن علی ہیں۔ صرف ارشدیپ کے اس ڈراپ کیچ کی وجہ سے لاکھوں بھارتی آج رات سکون سے نہیں سو پائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/DvLwZ9q

No comments:

Post a Comment

Main Post

Purdue and Sackler family agree $7.4bn opioid settlement

Under the terms, the opioid maker agreed to pay $900m, and the family behind it agreed to pay up to $6.5bn. from BBC News https://ift.tt/q...