نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لئے کیوں بھیجا؟ محمد یوسف نے بتادیا

پاکستان کرکٹ تیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بھارت کے خلاف محمد نواز کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کی وجہ بتادی۔

بھارت کے خلاف ٹی 20 میچ کے دوران جب پاکستان کی دوسری وکٹ گری تو پاکستان بہت دباؤ میں تھا۔

اس صورت حال میں افتخار احمد کو آنا تھا لیکن خلاف معمول محمد نواز کو بیٹنگ کے لئے بھیجا گیا۔

محمد نواز نے بھارتی دباؤ کا اثر زائل کیا اور طوفانی انداز میں 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے۔

اپنے انٹرویو میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو بھارت کے خلاف پوری ٹیم منیجمنٹ نے متفقہ رائے سے چوتھے نمبر پر بھیجا۔

محمد یوسف نے کہا کہ محمد نواز کو جلدی لیفٹ ہینڈ اور رائٹ ہینڈ کمبینی نیشن کے لئے بھیجا، محمد نواز نے سب سے زیادہ اچھے شاٹس کھیلے۔

مزید پڑھیے: لاکھوں بھارتی آج رات سکون سے سو نہیں پائیں گے

لیجنڈ بیٹسمین نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے دوران محمد رضوان کو تھوڑا مسئلہ ہوا لیکن پٹھان اور فائٹر ہے، اس نے پوری ٹیم کو اٹھا کر رکھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Pyox2qJ

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...