آرمی چیف کا دورہ بدین، سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، امدادی و طبی کیمپوں میں سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بدین اور گرد و نواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اورامدادی و طبی کیمپوں میں جا کر متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔

سپہ سالار نے ملکانی شریف میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں جبکہ کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ کاروباری برادری نے ہمیشہ مختلف قدرتی آفات کے دوران مدد کی ہے۔ حالیہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے میں بھی تاجروں کی مدد شامل ہے۔

تاجر برادری نے معاشی خوشحالی کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی پرپاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/kOtHAuM

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...