وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے، صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں۔
نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو بدترین سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں، سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے عالمی برادری سے اپیل کی گئی، پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے پر عالمی برادری کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر یو این سیکریٹری جنرل کے شکر گزار ہیں، انتونیو گوتریس نے سیلابی صورتحال پر عالمی برادری کو بیدار کیا، متاثرین تک امداد صاف و شفات طریقے سے پہنچائی جارہی ہے، سیلاب متاثرین کو فوری خوراک کی ضرورت ہے، پاکستان کو جن مسائل کا سامنا ہے ان کا سبب ہم نہیں ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار پاکستان نہیں ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کی مدد کی جائے، موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک کے قرضوں کو ری شیڈول کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں، فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف واضح ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/oRCLpAl
No comments:
Post a Comment