فواد چوہدری کے بیانات تحریک انصاف کیلئے مسئلہ بن گئے

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے بیانات ان کی اپنی ہی پارٹی کے لئے مسئلہ بن گئے۔

ذرائع کے مطابق نظریاتی گروپ کی جانب سے فواد چوہدری کے بیانات پر تحفظات کے باعث چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پارٹی میں پریشانی کا سامنا ہے۔

نظریاتی گروپ نے فوادچوہدری کے حامدخان سے متعلق بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو بھی تحفظات سے آگاہ کردیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نظریاتی گروپ کی جانب سے پیغام پہنچایا گیا ہے کہ فوادچوہدری کے بیانات سے مسائل پیدا ہورہے ہیں، پی ٹی آئی رہنما کو سمجھائیں جواب دینا سب کو آتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے کیس سے متعلق فواد چوہدری کے بیان کے ذکر پر عمران خان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ ہمارا اس بیان سے کوئی تعلق نہیں، اُس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جاسکتی۔

حامد خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے حامد خان کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کا پارٹنر قرار دے دیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BZF7aJp

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...