سرکاری افسر کو دھمکانے کا کیس: حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ افسر کو دھمکانے کے کیس میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سمیت 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں اینٹی انکروچمنٹ افسر کو دھمکانے کے کیس سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنماء اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ عدالت میں حاضر نہ ہوئے تو عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

حلیم عادل شیخ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی ٹانگ کی سرجری ہوئی ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ حلیم عادل اگر ابھی پیش نہیں ہوتے تو ان کی ضمانت منسوخ کردی جائے گی۔

عدالتی حکم پر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش ہوئے تو مقدمے میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ اپوزیشن لیڈر سمیت تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/epP1tE4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...