بلوچستان میں ایک اور نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا

بلوچستان حکومت نے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کو ضلع کا درجہ دیدیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، صوبے میں اضلاع کی تعداد 36 ہوگئی۔

بورڈ آف ریونیو بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مکران ڈویژن میں ایک اور ضلع کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد بلوچستان میں اضلاع کی تعداد 36 ہوگئی۔

بلوچستان حکومت نے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کو بھی ضلع کا درجہ دے دیا۔

اس سے قبل صوبائی حکومت لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے حب کو بھی ضلع کا درجہ دے چکی ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء اور وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے تمپ کو ضلع کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی میر اکبر آسکانی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمپ اور مند کے مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1clFJn3

No comments:

Post a Comment

Main Post

'It's going to get worse': American car buyers brace for sweeping auto tariffs

"The prices in the wholesale market have skyrocketed already and it's going to get worse," one car seller told the BBC. from...