وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں قومی شاہراہیں اور ریلوے ٹریکس بحال کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں میں قومی شاہراہوں اور ریل نیٹ ورک کو پانی سے نکالنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے اور نیشنل کوآرڈینیٹر این ایف آر سی سی نے دوست ممالک سے پہنچنے والی امداد سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سول اور ملٹری حکام کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بجلی، روڈ نیٹ ورک اور ٹیلی کام سسٹم کی بحالی ہم آہنگی اور محنت کا نتیجہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں جہاں پانی کم ہوگیا ہے وہاں متعلقہ ادارے چوکس رہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/RvcGTqQ

No comments:

Post a Comment

Main Post

US government workers told to report DEI efforts or face 'consequences'

Government employees received emails threatening "consequences" if they did not report DEI work to the White House. from BBC New...