پاکستان میں سیلاب سے مزید 54 افراد جاں بحق، تعداد 1481 ہوگئی

سیلاب کی تباہ کاریاں رک نہ سکیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران مزید 54 افراد جاں بحق اور چھ زخمی، مزید چار ہزار سے زائد گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیلاب سے نقصانات پر این ڈی ایم اے نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 44، بلوچستان میں 8 اور آزاد کشمیر میں دو افراد جاں بحق ہوئے۔

مرنے والوں میں 26 مرد، 10 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں، ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1481 ہوگئیں۔

14 جون سے اب تک مجموعی طور پر بارہ ہزار سات سو چوراسی افراد زخمى بھی ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں مزيد چوبیس ہزار آٹھ سو انہتر مويشیی سیلاب کی نذر ہوگئے، ملک بهر میں اکیاسی اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔

رپورٹ کے مطابق ملک بهر میں 81 اضلاع حاليہ بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Zbjtlqa

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...