سوات میں دھماکے سے امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق

سوات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے امن کمیٹی کے رکن سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سوات کے علاقے برہ بانڈی میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب مقامی امن کمیٹی کے رہنما ادریس خان اپنی گاڑی میں گزر رہے تھے۔

ڈی پی او سوات زاہد نواز مروت نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا سڑک کنارے بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔

زاہد نواز مروت نے کہا کہ دھماکے میں ادریس خان کے ساتھ 2 پولیس اہلکار اور ان کے 2 ساتھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ادریس خان ماضی میں مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی (ف) سے منسلک رہے تاہم گزشتہ چند برسوں سے وہ سیاسی طور پر فعال نہیں تھے۔

ادریس خان مقامی امن کمیٹی اور نیک پی خیل امن جرگے کے رہنما تھے، وہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/BpMv1b4

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...