دریائے سوات میں طغیانی کے باعث مہمند ڈیم پروجیٹ پر تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہے۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ دریائے سوات میں طغیانی کے باعث زیر تعمیرمہمند ڈیم پروجیکٹ ایریا میں سیلابی صورتحال کے باعث پانی مہمندڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلزمیں داخل ہوگیا ہے۔
حکام کے مطابق دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، صورتحال کے پیش نظرحفاظتی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں اور پروجیکٹ انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
خیال رہے کہ دریائے سوات میں طغیانی نے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں قیامت ڈھادی۔ بے رحم موجیں درجنوں مکانات ، ہوٹل اور گاڑیوں کوبہالے گئیں۔
طوفانی بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے سوات کا حلیہ بگاڑدیا۔ ضلعی انتظامہ سوات نے سیلاب سے ہونے والے تباہی کے اعداوشمار جاری کردیئے۔
ضلعی حکام کے مطابق مختلف مقامات پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طورپر15رابطہ پل مکمل اورجزوی تباہ ہوئے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ 50کےقریب ہوٹلزاورریسٹورنٹس بھی سیلاب کی نذر ہوگئے جبکہ 100سے زائد مکانات اور دیگر عمارتیں تباہ ہوئیں۔ سوات:تباہ کن سیلاب سے130کلومیٹرسڑکیں تباہ ہوگئیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/FznpWeS
No comments:
Post a Comment