سیلابی صورتحال،شہریوں کو قومی شاہراہوں پر سفر سے گریز کی ہدایت

موٹروے پولیس نے سیلاب کے پیش نظر شہریوں کو قومی شاہراہوں پر سفر سے گریز کی ہدایت کر دی ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس نےکہا ہے کہ شہری ایم ون ،ہزارہ، مری اورسوات ایکسپریس وے پر غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

حکام کے مطابق سیلاب کےخطرےکےپیش نظر این 75اور موٹروے ایم 16 پر بھی شہری غیر ضروری سفرسے اجتناب کریں۔

ترجمان کے مطابق شہری سفر پر روانہ ہونے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں اور موسمی حالات سے آگاہی حاصل کریں۔ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی شاہراہوں پر محتاط ڈرائیونگ کریں۔

آئی جی موٹر وے پولیس نے بھی سیلاب کے پیش نظرافسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال 14جون کو شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے پاکستان میں ملکی تاریخ کی بدترین تباہی مچاہی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مون سون بارشوں کے ابتدائی سپیل نے صوبہ بلوچستان کو سب سے زیادہ متاثر کیا جب کہ حالیہ بارشوں نے سندھ اور خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

بارش کے باعث سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں اب تک ملک بھر میں 340 بچوں اور 211 خواتین سمیت 1003جاں بحق ہو چکے ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/4d0euHi

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...