اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک مشین پر اعتراض ہے، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتےہیں اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر نہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراض ہے، ان کے ووٹ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے۔

لندن میں نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بہن بھائیوں کو ووٹ کا حق تھا اور ہے، وہ جب چاہیں پاکستان جاکر اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں، انہیں کوئی بھی نمائندگی سے محروم نہیں کرنا چاہتا، اوورسیز پاکستانیوں کی ووٹنگ پر کوئی اعتراض نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمیں الیکٹرانک ووٹنگ پر اعتراضات ہیں، ان کے ووٹ کا غلط استعمال ہوسکتا ہے، آر ٹی ایس کی طرح کا کام ہوا تو اس کے نتیجے میں الیکشن چوری ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ بہتر ہے اوورسیز پاکستانیوں کو صحیح نمائندگی دی جائے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کچھ سیٹیں پارلیمنٹ میں مختص کی جانی چاہئیں تاکہ یہ لوگ خود اپنے نمائندے منتخب کریں جو ان کے مسائل حل کرسکیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/oGS4VdD

No comments:

Post a Comment

Main Post

US kills leader of Venezuela's Tren de Aragua gang in airstrike, Trump says

Niño Guerrero was killed in a "swift and lethal kinetic strike," the US President wrote in a social media post. from BBC News ht...