وفاقی وزراء اور پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے تنخواہ متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کردی

بلوچستان، سندھ، جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کی مدد کیلئے پاک فوج کے جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کی مدد کیلئے عطیہ کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل آفیسرز کی طرح دیگر فوجی افسران بھی رضاکارانہ بنیاد پرمالی عطیات دے رہے ہیں جبکہ عوام سے عطیات جمع کرنے کیلئے تمام بڑے شہروں میں عطیہ مراکز قائم کیے جائیں گے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں منظم امدادی سرگرمیوں کیلئے ریلیف اینڈ ریسکیو آرگنائزیشن قائم کردیا گیا ہے۔ پاک فوج نے عوام کو سیلاب متاثرین کی مدد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے کی اپیل بھی کردی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اب تک 40 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر اور 137 کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 23 ہزار افراد کو 200 کے قریب عارضی طبی مراکز میں طبی امداد فراہم کی جا چکی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج نے متاثرین میں 37 ہزار سے زائد خیمے،ضرورت کی دیگر اشیاء اور تین روز کا راشن بھی تقسیم کیا۔

آئی ایس پی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حکومت پاکستان کےقائم کردہ اکاؤنٹ میں دل کھول کر عطیات دیں، پاک فوج سیلاب متاثرہ علاقوں میں مشترکہ سروے کیلئےبھرپورمدد بھی کررہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب زدگان کیلئےعطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کابینہ ارکان کی تنخواہیں وزیراعظم فلڈریلیف فنڈمیں جمع کرائی جائیں گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/ZhGUNAj

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...