انٹرمیڈیٹ کے ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 24 اور 25 اگست کو بارش کے سبب ملتوی کئے گئے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

انٹر بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بارش کے باعث ملتوی کئے گئے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیوٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے نئی مقرر کردہ تاریخوں میں لئے جائیں گے۔

انٹرمیڈیٹ کے جو پرچے ملتوی کئے گئے تھے ان میں اکنامکس پرچہ دوئم، اسلامک اسٹڈیز پرچہ دوئم، جنرل ہسٹری پرچہ دوئم، سائیکالوجی پرچہ دوئم، خصوصی امیدواروں کا آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس پرچہ اول اور ڈپلومہ ان فزیک ایجوکیشن کا اناٹومی اینڈ فزیالوجی پرچہ 5 شامل ہیں۔

بورڈ کے مطابق 24 اگست کو ملتوی ہونے والے پرچے 29 اگست جبکہ 25 اگست کو ملتوی کئے گئے پرچے 30 اگست کو اُن ہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیئے گئے شیڈول اور وقت پر لئے جائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/olvGOKT

No comments:

Post a Comment

Main Post

BBC Verify: What satellite images reveal about Myanmar's quake

Myanmar's military government says at least 2,000 people were killed in last week's 7.7 magnitude quake. from BBC News https://ift...