مین ٹرانسمیشن ٹاور گرگیا، وسطی بلوچستان تاریکی میں ڈوب گیا

سندھ میں مین ٹرانسمیشن ٹاور گرنے کے باعث بلوچستان کے وسطی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے، موبائل سگنلز بھی متاثر ہیں۔

خضدار دادو 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کا ایک ٹاور سندھ کے علاقے رتو ڈیرو میں گر گیا، جس کے باعث وسطی بلوچستان کے علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مین ٹرانسمیشن ٹاور گرنے سے خضدار، وڈھ، قلات، منگچر اور سوراب گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق وسطی بلوچستان میں بجلی نہ ہونے سے ذرائع مواصلات بھی بری طرح متاثر ہوگئے، موبائل سگنلز بھی معطل ہیں۔

سندھ اور بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث صورتحال انتہائی خراب ہے، سڑکیں اور پل تباہ ہونے کے باعث کئی شہروں اور دیہات کا رابطہ منقطع ہے، حادثات میں سیکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/KTmG0CU

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...