سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا دعویٰ ہے کہ لاہور میں ان کی رہائشگاہ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے حملہ کیا ہے۔ سینئر سیاستدان کا کہنا ہے کہ حملہ کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

نمائندہ سماء کے مطابق لاہور میں سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، حملہ آوروں نے گھر کی دیوار پھلانگ کر داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔

سماء سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور لاہور سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء شعیب صدیقی کا کہنا میں گھر پر موجود نہیں تھا، گھر سے ملازم نے اطلاع دی کہ نعمان، اشتیاق سمیت 15 کے قریب لوگوں نے گھر پر حملہ کیا، گھر میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ حملہ آور نشے میں دھت تھے اور پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے جبکہ گندی گندی گالیاں بھی دے رہے تھے۔

شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے، یہ سراسر زیادتی ہے، ہم ایسے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، متعلقہ پولیس افسران سے رابطہ کیا ہے، ان کیخلاف قانونی کارروائی کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہا ہوں، پہلا موقع ہے کہ ایسا کیا گیا، سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، گھروں پر حملہ بزدلوں کا شیوہ ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TexhGto

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...