تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرلیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت منظور کیے۔

ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل2022 کو نشستوں سے استعفے دیئے تھے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا گیا۔

جن اراکین اسمبلی کے استعفے مںظور ہوگئے ان میں علی محمد خان، فضل محمدخان، شوکت علی، فخرزمان خان، فرخ حبیب ، اعجازشاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدل الشکور، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار شامل ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے 3 اراکین کے بھی استعفی مننظور کرلیے گئے جن میں بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے عبدالشکور شاد، حکیم بلوچ کو ملیر کراچی این اے 237 سے شکست دینے والے جمیل احمد خان اور کورنگی کراچی این اے 239 سے محمد اکرم چیمہ شامل ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/snSp20c

No comments:

Post a Comment

Main Post

Japan to deploy missiles on island near Taiwan by 2031

The remote Yonaguni island lies on the frontlines of self-governing Taiwan's growing tensions with China. from BBC News https://ift.tt...