گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے وزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے انکار کردیا۔
سپریم کورٹ نے گورنر پنجاب کو آج رات ساڑھے 11 بجے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لینے کا حکم دیا تھا، تاہم بلیغ الرحمان نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا۔
اب سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اسلام آباد میں ہیں، انہوں نے اپنا خصوصی طیارہ چوہدری پرویز الٰہی کو لینے کیلئے لاہور روانہ کردیا، وہ کچھ دیر بعد اسلام آباد جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری اسلام آباد میں ہوگی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/TdZu8PS
No comments:
Post a Comment