رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ فل کورٹ کی استدعا مسترد کر کے غیرجانبداری کے اصول پر شب خون مارا گیا ہے، پانامہ فیصلے کا تسلسل انصاف ہرگز نہیں۔
ٹویٹر پیغام میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میری سیاست عہدوں کے لئے نہیں خدمت کے لئے تھی اور رہے گی۔ یہ ہار نہیں جیت کی جانب ہمارا اگلا قدم ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کو گھر بھیجا گیا ہے۔
حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلے4ماہ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں تماشہ لگاہوا ہے، کیا اسمبلی کی حیثیت ایک ربر اسٹیمپ کی رہ گئی ہے؟ عوام دیکھ رہی ہے کہ تحریک انصاف کو آئین سے کھلواڑ کرنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی ، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/i46z17X
No comments:
Post a Comment