پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل مائیکل ایرک کوریلا میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر الجہتی تعلقات بڑھانے کیلئے پراُمید ہیں۔ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فریقین کا تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی جانب سے پاکستانی افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا جبکہ پاکستان کیساتھ ہر سطح پر تعاون مزید بہتر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کمانڈر نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/A58NMed

No comments:

Post a Comment

Main Post

Former US President Bill Clinton admitted to hospital with fever

The 42nd president is at a Washington DC hospital, and is in "good spirits", according to a spokesman. from BBC News https://ift...